نئے عہدیداران نے آپسی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا عام کر نے کی ضرورت پر دیا زور
بھٹکل 15جولائی (ایس او نیوز )موجودہ دور میں سب سے اہم کام عالم اسلام کو متحد کرنا ہے یہ وقت آپسی انتشار کا نہیں بلکہ متحد ہوکر مسائل حل کرنے کا ہے۔ جماعت المسلمین بھٹکل کے نومنتخب جنرل سکریٹری مولانا طلحۃ رکن الدین ندوی نے جماعت المسلمین بھٹکل کے آئندہ تین سالہ میعاد کے لئے آج ہوئے عہدیداران کے انتخاب کے بعد اخباری نمائندوں کے سامنے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت المسلمین کی طرف سے ذمہ داری سونپے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ بھٹکل کی مساجد کی کمیٹیاں اور اسپورٹس کلب سب مل کر حکمت کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں محکمہ شرعیہ کا نظام چار صدیوں قبل وجود میں آیا تھا جب سے لوگ اپنے مسائل کو حل کر ے کے لئے جماعتی نظام کا سہارا لیتے آرہے ہیں۔ اس دوران نومنتخب نائب صدر اول جناب عبد الرحیم جوکاکو نے کہا کہ بھٹکل کے اداروں میں پائی جانے والی شفافیت کی اور جماعتی نظام کی دوسری جگہ مثال ملنی مشکل ہے اور یہ قابل تقلید نمونہ ہے۔انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ یہاں کے شبینہ مکاتب اور دوسرے تعلیمی ادارے بنیاد پرستوں کو نہیں بلکہ خدا پرستوں کو پیدا کرتےہیں۔ جوکاکو صاحب نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بھٹکل کے عوام اپنے سماجی اور عائلی مسائل کے حل کے لئے جماعتی نظام کو فالو کرتے ہیں ۔
آئندہ تین سالہ میعاد کے لئےمنتخب ہونے والے جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے عہدیداران کی تفصیلات کچھ اس طرح سے ہے
اس موقع پر جماعت کے دیگر ممبران سمیت کئی لوگ موجود تھے۔